اشتہار

پنجاب میں کرونا وائرس کے 158 نئے کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 158 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز کرونا وائرس سے مزید 4 اموات ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 158 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کرونا مریضوں کی تعداد 96 ہزار 391 ہوگئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں 31، لاہور میں 29، اٹک میں 22، گوجرانوالہ میں 16 اور فیصل آباد میں 10 کیسز رپورٹ ہوئے۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق گجرات میں 8، سرگودھا میں 6، ملتان میں 5، ڈیرہ غازی خان میں 4، راجن پور، ساہیوال اور خانیوال میں 3، 3 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

اسی طرح قصور، شیخوپورہ، راولپنڈی، چنیوٹ، اوکاڑہ اور جھنگ میں 2، 2 جبکہ جہلم، منڈی بہاؤ الدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مظفر گڑھ، لیہ اور رحیم یار خان میں 1، 1 کیس سامنے آیا۔

کرونا وائرس سے صوبے میں مزید 4 اموات ہوئی ہیں جن کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 2 ہزار 192 ہوگئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک پنجاب میں 8 لاکھ 96 ہزار 428 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، کرونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 92 ہزار 289 ہو چکی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں اور کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراً 1033 پر رابطہ کریں۔

Comments

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں