تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کیا چین میں کرونا ویکسین کا استعمال شروع ہوگیا؟

بیجنگ: چینی محکمہ صحت کے سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ ملک میں ممکنہ کرونا ویکسین ترجیحی بنیاد پر ہیلتھ ورکرز اور دیگر رضاکاروں کو لگائی جارہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ژھینگ ژھونگئی نامی عہدیدار نے کہا ہے کہ چینی حکومت ممکنہ کرونا ویکسین کی ہنگامی بنیاد پر استعمال کی اجازت دے چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال جولائی سے ترجیحی بنیاد پر کروناویکسین ہیلتھ ورکرز اور دیگر رضاکاروں پر استعمال کی جارہی ہے، ویکسین سے متعلق قائم خصوصی ٹاسک فورس صورت حال کا جائزہ بھی لے رہی ہے۔

ژھینگ ژھونگئی نے چین میں پہلی بار کرونا ویکسین کے استعمال کی تصدیق کی ہے تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مذکورہ ویکسین کا استعمال ٹرائل کا حصہ ہے یا پھر حتمی طور پر ویکسین تیار ہوگئی ہے۔

کرونا ویکسین: چین نے وبا کے خاتمے کی امید پیدا کر دی

چینی عہدیدار نے ویکسین کے استعمال کے بعد رضاکاروں کی صحت سے متعلق بھی آگاہ نہیں کیا۔ خیال رہے کہ چین میں محدود پیمانے پر استعمال ہونے والی ویکسین کے حوالے سے حکومت کا کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ چین سمیت دنیا بھر میں ادویہ ساز کمپنیاں کرونا ویکسین کی تیاری میں جٹی ہوئی ہیں، تاہم روس کے علاوہ کسی ملک میں ویکسین تیار نہیں ہوئی جبکہ روسی کی ویکسین پر بھی اب سوالات اٹھ رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -