تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

کرونا وائرس، چین میں صورت حال قابو، 2 روز میں دو کیسز رپورٹ

بیجنگ: چین کی حکومت اور ماہرین نے کرونا وائرس کی وبا پر قابو پالیا جس کے بعد وہاں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد میں بہت زیادہ کمی ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق دو روز میں چین میں کرونا کے دو مقامی کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ  دونوں شہری بیرونِ ملک سے چین پہنچے تھے جن کا تعلق مختلف صوبوں سے ہے۔  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین میں مقامی سطح پر کیسز رپورٹ ہونا تقریباً بند ہوگئے اور دو روز میں صرف دو کیسز ہی رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بیرونِ ملک سے آنے والے 12 مسافروں کے ٹیسٹ ہوئے جس کی رپورٹ مثبت آئی جس کے بعد بیرونی کیسز کی تعداد 155 تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس، دنیا بھر میں ڈھائی کروڑ ملازمین کی بے روزگاری کا خطرہ

ایک روز قبل چین کے صوبے ہوبے میں زیر علاج 600 مریضوں کو کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ کلیئر ہونے کے بعد گھر جانے کی اجازت دی گئی جبکہ ووہان کے مختلف اسپتالوں میں تعینات ہونے والے ڈاکٹروں کو بھی واپس گھر بھیج دیا گیا۔

کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہر ووہان میں بھی معمولات زندگی بھال ہونا شروع ہوگئے اور دفاتر کو ملازمین کے لیے کھول دیا گیا جبکہ مشرقی علاقوں کی رونقیں بھی لوٹ آئیں۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس کا پہلا کیس گزشتہ برس دسمبر میں چین کے شہر ووہان میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد وہاں کی صورت حال خوفناک ہوگئی تھی، حکومت نے ہوبے صوبے کا رابطہ دیگر علاقوں سے منقطع کردیا تھا اور شہریوں کو گھروں پر ہی رہنے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کروناوائرس: یو اے ای میں افواہیں پھیلانے پر کیا سزا ہوگی؟

ووہان میں پھوٹنی والی وبا آج دنیا کے 176 ممالک میں پھیل چکی ہے جس نے 8 ہزار سے زائد انسانوں کی زندگیاں نگل لیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی اضافے کے بعد 2 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -