تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے عمان کا بڑا اعلان

مسقط : عمان کے سلطان ھیثم بن طارق نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے وزیر داخلہ کی سربراہی میں سپریم کمیٹی تشکیل دینے کا شاہی فرمان جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عمان کے نئے سلطان ھیثم بن طارق کی جانب سے ایک بیان جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں COVID-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک سپریم کمیٹی بنائی جائے گی جس کا کام کرونا وائرس کے خلاف خاتمے کےلیے مناسب حل تلاش کرنا ہوگا۔

وزیر داخلہ کی سربراہی میں بننے والی یہ کمیٹی کرونا وائرس کے خاتمے اور روک تھام کےلیے ہونے والی پیشرفتوں کا جائزہ لے گی، جس میں اعلیٰ عہدیدار بطور ممبر شامل ہوں گے۔

عمانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ اس کمیٹی کو وائرس کی پیشرفتوں اور اس پر قابو پانے کی علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی نگرانی کا کام سونپا جائے گا۔

کمیٹی کا فرض ہوگا کہ وہ اس سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے طریقے کار عمل کرے اور صحت عامہ کے مطابق مناسب حل، تجاویز اور سفارشات وضع کرے گی۔

شاہی فرمان کے مطابق اس کمیٹی کو اختیار حاصل ہے کہ اس کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے جو بھی آلات اور ضروری اشیاء درکار ہوں ان کی خریداری کرسکتی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل عمان نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے وائرس سے متاثرہ ممالک کے باشندوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی، اس پابندی کا اطلاق زمینی، سمندری اور ہوائی سمیت تمام بندرگاہوں پر کیا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -