تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا وائرس نے اٹلی میں 150 سے زائد ڈاکٹروں کی جانیں لے لیں

روم : کرونا وائرس کی جان لیوا وبا نے اٹلی میں ڈیڑھ سو سے زائد مسیحاؤں کی جانیں لے لیں، اطالوی ہیلتھ ایسوسی ایشن نے بھی ڈاکٹروں کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔

چین سے پھیلنے والی کرونا وائرس کی وبا نے چین کے بعد یورپ اور امریکا کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے، اٹلی میں وائرس سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے میڈیکل عملے کے افراد بھی اس وائرس کی نظر ہوگئے۔

اطالوی ہیلتھ ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ فروری سے اب تک ڈیڑھ سو سے زائد ڈاکٹرز ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 26 ہزار 9 سو سے تجاوز کرچکی ہے اور متاثرہ افراد کی دو لاکھ ایک ہزار پانچ سو پانچ ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ اطالوی وزیر اعظم نے یہ کہتے ہوئے عوام کو وائرس کے جینا سیکھنا ہوگا آئندہ ہفتے سے لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کا اعلان کیا ہے۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اور تیس لاکھ 98 ہزار 313 افراد متاثر ہیں جبکہ دنیا بھر میں 9 لاکھ 38 ہزار سے زائد کرونا وائرس کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -