تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا وائرس سے متاثر شخص 18 دن میں‌ مر سکتا ہے، تحقیق

بیجنگ: چین کے طبی اور تحقیقی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ نئے نوول کرونا وائرس سے کسی بھی متاثرہ شخص کی موت اوسطاً 18 دن میں ہوسکتی ہے۔

چین میں کرونا وائرس کی نئی قسم کے حوالے سے مطالعاتی تجزیہ کیا گیا جس میں ووہان کے اسپتالوں میں کرونا سے متاثر ہونے والے افراد کے نمونے اور معلومات حاصل کی گئیں۔ماہرین کے مطابق کرونا کی نئے قسم بہت زیادہ خطرناک ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جن اسپتالوں سے ڈیٹا حاصل کیا گیا اُن میں کرونا سے متاثر ہونے والے سیکڑوں افراد لائے گئے جن میں سے 137 صحت یاب ہوئے جبکہ 54 دورانِ علاج دم توڑ گئے اور بقیہ زیر علاج ہیں۔

ماہرین کے مطابق جو لوگ روبہ صحت ہوئے اُن کے ڈسچارج ہونے کے وقت کا اوسط دورانیہ 22 دن جبکہ جو مریض موت کے منہ میں گئے اُن کی موت کا اوسط وقت 18 دن تھا۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس سے بچاؤ کی دوا ایجاد کرلی، آسٹریلیا کے محققین کا دعویٰ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جو مریض صحت مند ہوئے اُن کا بخار 12 روز میں ہی ختم ہوگیا تھا البتہ انہیں سانس لینے میں دشواری، کھانسی اور نزلے کی شکایت تھی اور اُن کی کھانسی 13 بعد کم ہونا شروع ہوئی تھی۔

تحقیقی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ وائرس صحت مند ہونے والے مریض سے کسی بھی دوسرے شخص میں 37 روز تک منتقل ہوسکتا ہے۔ پروفیسر بن کاؤ کا کہنا تھا کہ ’وائرس سے متاثرہ ہونے والے افراد کو اُسی وقت گھر جانے کی اجازت ملنی چاہیے جب اُن کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئے‘۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں تیس فیصد ایسے تھے جنہیں پہلے سے ہی بلڈپریشر یا شوگر کا مرض لاحق تھا۔ تحقیق کے نتائج جریدے ‘دی لانسیٹ’ میں شائع ہوئے۔

Comments

- Advertisement -