جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

بھارت لاک ڈاؤن، ایسا حیران کن واقعہ جو انسان نے شاید ہی دیکھا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے بعد دنیا بھر میں جنگلی جانور انسانی آبادی والے علاقوں میں نظر آرہے ہیں اور وہ بلا کسی خوف و خطر مٹر گشت کررہے ہیں۔

جانور بنا خوف و خطر کھلی آزادی کے ساتھ گلیوں اور شاہراہوں میں گھوم پر رہے ہیں جن کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہیں۔

بھارت میں ہونے والے لاک ڈاؤن کے بعد بندروں نے گلیوں، شاہراہوں ، پرتعیش ہوٹلوں پر قبضہ جمالیا ہے اور وہ وقت گزارنے کے لیے ایسی حرکتیں کررہی ہیں جنہیں دیکھ کر انسان بھی حیران ہیں۔

مزید پڑھیں: سوئمنگ پول بندر تیراکی کرنے لگے، حیران کن ویڈیو

عام طور پر مشہور ہے کہ بندر زندگی، خوراک کی تلاش کے لیے انسانی طرز عمل اپناتے ہیں مگر اس ویڈیو میں بندروں کو ایک اور عادت اپناتے دیکھا گیا جسے دیکھ کر سب ہی ششدر رہ گئے۔

انٹرنیٹ پر بھارتی پولیس افسر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بندر گھر کی چھت پر چڑھ کر پتنگ بازی کررہا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ ’لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ ارتقائی منظر دیکھنے کو مل رہا ہے کہ اب بندر بھی پتنگ اڑانے لگا‘۔

ٹویٹر پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو اب تک 18 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جنہیں بندر کی پتنگ اڑانے کی عادت پسند آئی۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں