اشتہار

کوروناوائرس: خبردار، سعودی عرب میں ایسا کرنے پر 1 لاکھ ریال جرمانہ ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ اجتماعات میں احتیاطی تدابیر(ایس او پیز) کی خلاف ورزی کرنے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں وزارت داخلہ نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ گھروں، گیسٹ ہاؤسز یا زرعی فارمز میں مقرر کی گئی حد سے زیادہ افراد نہ جمع ہوں، پانچ سے زیادہ افراد کا ایک جگہ پر اجتماع خلافِ قانون ہے جس پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔

- Advertisement -

ماسوائے ان افراد کے جو ایک گھر میں رہتے ہوں ان کی تعداد پانچ سے زیادہ بھی ہوئی تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن مقررہ تعداد سے زیادہ لوگ باہر سے آکر اجتماع کریں تو ان پر قانون کا اطلاق ہوگا۔

سعودی عرب کی غریب ممالک کو کرونا ویکسین کی فراہمی کے لیے اہم قدم

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق اجتماع کے ذمے دار پر جرمانہ 50 ہزار ریال کا ہوگا جبکہ وہاں موجود شرکا سے جرمانے کی مد میں 5،5 ہزار ریال لیے جائیں گے۔ دوسری خلاف ورزی پر ادارے اور انچارج پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔

جبکہ مدعو کیے گئے لوگوں سے 10، 10 ہزار ریال لیے جائیں گے۔ اسی طرح تیسری خلاف ورزی پر ادارے اور انچارج کا جرمانہ دگنا کردیا جائے گا جبکہ شرکا اور مدعو افراد کو پبلک پراسیکیوشن کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں