تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

کرونا کی تباہ کاریاں، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار 400 سے تجاوز کرگئی

فرانس: کرونا وائرس نے چین کے بعد یورپ میں تباہی مچادی جہاں مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار 400 سے زائد ہوگئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق یورپ میں کرونا کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا، جس کے بعد مریضوں کی تعداد ایک لاکھ پچاس ہزار سے تجاوز کرگئی، رومانیہ میں کرونا سے پہلی ہلاکت ہوئی جبکہ دنیا بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی اضافے کے بعد 93 ہزار 790 تک پہنچ گئی۔

بھارت میں کوروناوائرس سے مزید 6 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد تعداد 240 تک پہنچ گئی نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بھی 332 تک پہنچ گئی۔

ترکی میں مزید12افرادکی موت ہوئی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد21 ہوگئی جبکہ اب تک 947 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ آئرلینڈمیں مزید102کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد785 تک پہنچی، ایریٹیریا میں بھی کرونا کا پہلا کیس سامنےآگیا۔

مزید پڑھیں: عالمی برادری کرونا کے آگے بے بس، ہلاکتیں 12 ہزار 955 تک پہنچ گئیں

فلسطینی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر ہنگامی حالات کا اعلان کیا اور وزیر اعظم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ چودہ روز تک خود کو گھروں میں محدود کرلیں۔

بھارتی حکومت نے ملک بھر میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے ریلوے آپریشن کو اکتیس مارچ تک ملتوی کردیا جبکہ بولیویا میں صدارتی انتخابات کا انعقاد فوری طور پر روک دیا گیا۔

مجموعی صورت حال

چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا مہلک وائرس دنیا کے 188 ممالک تک پھیل گیا جس کی وجہ سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

ایران ، اسپین، امریکا، برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا جس کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بالترتیب 1550، 1378، 341، 235  تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں ایک اور پاکستانی نژاد کورونا وائرس سے جاں بحق

گزشتہ جوبیس گھنٹوں کے دوران اٹلی میں کرونا کے 793 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 825 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ کیسز کی تعداد 53 ہزار پانچ سو سے تجاوز کر گئی۔

کورونا وائرس نے یورپ کو جکڑ لیا،اسپین میں مزید 285 افراد جان سے گئے، اموات کی تعداد 1378 تک پہنچ گئی اسی طرح فرانس میں 112 افراد کی ہلاکت کے بعد کل تعداد 562 ہو گئی۔

Comments

- Advertisement -