اشتہار

یاسمین راشد کی ہدایت ہیں کور کمانڈر ہاؤس کو آگ لگائیں گے، پی ٹی آئی رہنما

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق کا کارکنوں کے نام مبینہ آڈیو پیغام سامنے آگیا جس میں کور کمانڈر ہاؤس کو نذر آتش کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔

مبینہ آڈیو میں پی ٹی آئی رہنما عباد فاروق کہہ رہے ہیں کہ آج امتحان کا وقت ہے، میں یاسمین راشد صاحبہ کے ساتھ کور کمانڈر ہاؤس پہنچ چکا ہوں۔

وہ کہتے ہیں کہ اعجاز چوہدری اور محمود الرشید صاحب بھی ہمارے ساتھ ہیں، آج خان صاحب (عمران خان) کا امتحان ختم اور ہمارا شروع ہوا ہے۔

- Advertisement -

آڈیو میں وہ کارکنوں سے کہہ رہے ہیں کہ یاسمین راشد کی کلیئر ہدایت ہیں کہ کور کمانڈر ہاؤس کو آگ لگائیں گے، اعجاز چوہدری صاحب نے بھی وعدہ کیا ہے کہ ہم رکیں گے نہیں۔

انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ تمام پی ٹی آئی کے ٹائیگرز کور کمانڈر کے گھر فوری طور پر پہنچیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں