20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

مشترکہ مفادات کونسل نے نئی ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مشترکہ مفادات کونسل نے نئی ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری دے دی، ڈیجیٹل مردم شماری کانوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کے حوالے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سندھ پنجاب کے وزرائے اعلیٰ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور کونسل کے ارکان شریک ہوئے۔

اجلاس میں مردم شماری کے نئے نمبر پیش کئے گیے ، کمشنر سینسس اور چیف شماریات نے مشترکہ مفادات کونسل کو بریفنگ دی۔

- Advertisement -

شماریات بیورو کے ابتدائی نتائج کے مطابق مجموعی آباد 24 کروڑ 95 لاکھ 66 ہزار سے زائد تھی۔

اجلاس میں وزیراعلی بلوچستان کی آمد میں تاخیر کے باعث وقفہ کیا گیا اور وقفے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا، جس میں مشترکہ مفادات کونسل نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو بھی اعتماد میں لیا۔

مشترکہ مفادات کونسل نےنئی ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری دے دی ، نئی ڈیجیٹل مردم شماری کےنتائج کی منظوری اتفاق رائے سے دی گئی۔

حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل مردم شماری کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا ، ڈیجیٹل مردم شماری کانوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کے حوالے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن کی روشنی میں نئی حلقہ بندیاں کرنے کا پابند ہوگا، الیکشن کمیشن 4 سے 6 ماہ میں نئی حلقہ بندیاں کرنے کا پابند ہوگا، نئی حلقہ بندیوں کے بعدعام انتخابات کا انعقاد ممکن ہوسکے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں