جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

پانچ سال بعد روس دوبارہ یورپی یونسل میں‌ حق رائے دہی استعمال کرے گا

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز : روس پانچ سال بعد دوربارہ یورپی کونسل کے انتخابات میں ووٹ دے سکے گا، روس سے اس کا یہ حق یوکرائن کے علاقے کریمیا کو روس میں ضم کر لینے کے بعد چھین لیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق یورپی کونسل کی پارلیمانی اسمبلی نے پانچ سالہ وقفے کے بعد روس کو دوبارہ ووٹ کا حق دے دیا ہے،ماسکو سے اس کا یہ حق یوکرائن کے علاقے کریمیا کو روس میں ضم کر لینے کے بعد چھین لیا گیا تھا۔

امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس بارے میں یورپی کونسل کی پارلیمانی اسمبلی نے گرما گرم بحث کے بعد ایک قرارداد منطور کر لی گئی، قرارداد کی ایک سو اٹھارہ ارکان نے حمایت اور باسٹھ نے مخالفت کی جبکہ دس ارکان نے اپنی رائے محفوظ رکھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس سے قبل کریملن نے اس پارلیمانی اسمبلی سے نکل جانے کی دھمکی بھی دے دی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی کونسل کے رکن ممالک کی تعداد سینتالیس ہے اور یہ یورپ کی سب سے بڑی بین الاقوامی تنظیم ہے۔ یہ کونسل رکن ممالک کے تقریبا تراسی کروڑ یورپی شہریوں کے انسانی حقوق کے احترام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے کام کرتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں