تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دنیا کے وہ ممالک جہاں انٹرنیٹ کنکشن شہریوں کا بنیادی حق ہے

دنیا کے متعدد ممالک میں انٹرنیٹ سروس کو بنیادی طور پر انسانی حقوق کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ وہ کون سے ممالک ہیں جو انٹرنیٹ کو بنیادی انسانی حقوق نہ صرف تسلیم کرتے بلکہ اپنے شہریوں کو یہ سہولت فراہم بھی کرتے ہیں۔

فن لینڈ

فن لینڈ کی حکومت نے سال 2010 میں انٹرنیٹ کو بنیادی حقوق میں شامل کیا اور پانچ سال کے دوران براڈبینڈ سروس کی گنجائش میں اضافہ کیا، وہاں کے ہر شہری کو 1 ایم بی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

کوسٹاریکا

کوسٹا ریکا کی سپریم کورٹ نے ایک فیصلہ جاری کر کے انٹرنیٹ کو بنیادی حقوق میں شامل کیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ’انفارمیشن، کمیونیکیشن ہر شخص کا بنیادی حق ہے، لہذا حکومت ہر شہری کو یہ سہولیات فراہم کرے‘۔ عدالتی فیصلے کے بعد کوسٹاریکا کے عوام کو انٹرنیٹ بنیادی حقوق کے ساتھ فراہم کیا جاتا ہے۔

ایستونیا

ایستونیا کی حکومت نے سال 2000 میں ایک پروگرام شروع کیا جس کے تحت پورے ملک میں ہر کسی کو بطور بنیادی انسانی حقوق مانتے ہوئے انٹرنیٹ سروس فراہم کی گئی، اب وہاں کے ہر شہری کو بنیادی حق کے طور پر انٹرنیٹ فراہم کیا جاتا ہے، حکومت کا ماننا ہے کہ انٹرنیٹ عصر حاضر کی اہم ترین ضروریات میں سے ایک ہے لہذا ہر شہری تک اس کی رسائی ضروری ہے۔

فرانس

فرانس کی اعلی عدالت نے انٹرنیٹ کی فراہمی کو بھی بنیادی حق تسلیم کیا اور حکومت کو پابند کیا کہ وہ تمام شہریوں کو انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنائے۔

اسپین

اسپین میں یہ طے کیا گیا ہے کہ قومی ایجنسی ٹیلی فورنیا ہر کسی کو مناسب قیمت پر براڈبینڈ خدمت لینے کی گارنٹی دے اور وہ کم سے کم ملک کے ہر شخص کو ایک سیکنڈ ایک میگا بائٹ کی اسپیڈ والی انٹرنیٹ سروس فراہم کریں۔

Comments

- Advertisement -