ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

‘حکومتی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت درست سمت میں گامزن’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، عیدپرترسیلات زرمزیدبڑھ سکتی ہیں، انویسٹر کیلئے نئی پالیسیاں تیار کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے اسٹاک ایکس چینج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان معاشی لحاظ سے درست سمت میں گامزن ہے، حکومتی پالیسیوں سےمعاشی حالات بہترہورہےہیں، کورونا کی پہلی لہرمیں معاشی اشاریےمنفی تھے،اس سال تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں۔

گورنراسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت میں بہتری سےمتعلق آج وزیراعظم نےبھی ٹوئٹ کیا، اسٹاک مارکیٹ اور بینک کے درمیان اشتراک اہم ہے، اس سال ترسیلات زر26فیصد بڑھی ہیں، گزشتہ ماہ2.7بلین ڈالرزکی ترسیلات زرآئیں ، عید پرترسیلات زر مزید بڑھ سکتی ہیں۔

- Advertisement -

رضا باقر   نے کہا کہ آئی ایم ایف کہتا ہے پاکستان کی جی ڈی پی میں اضافہ ہورہا ہے، حکومت کی طرف سے احساس پروگرام کیلئے پیسے دیئے گئے اور 450ارب روپے کی مشینری درآمد میں سرمایہ کاری ہوئی، اسٹیٹ بینک پالیسیوں پرساتھ دینے پربینکوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی پہلی لہر کی نسبت آج انڈیکیٹرز بہتر ہیں، اسٹاک ایکسچینج کےساتھ اسٹیٹ بینک ہے ڈیٹ میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اسے آسان بنانا ہوگا۔

سرمایہ کاروں کے حوالے سے رضا باقر  نے کہا کہ  اسٹیٹ بینک انویسٹر کیلئے نئی پالیسیاں تیار کررہا ہے، بیرون ملک مقیم افراد کنورژن اکاؤنٹ کے ذریعے سرمایہ کاری کرسکتےہیں ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سرمایہ کاری نیا پاکستان فنڈز میں جارہی ہیں، اسٹاک ایکسچینج اس سلسلے میں سرمایہ کاروں کو سہولت دے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں