ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کےالیکٹرک عملے پر تشدد کا مقدمہ، تاجر رہنما شرجیل گوپلانی کی عبوری ضمانت منظور

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : عدالت نے کے الیکٹرک عملے کو یرغمال بنانے کے مقدمے میں تاجر رہنما شرجیل گوپلانی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اولڈ سٹی ایریا میں تاجروں کی جانب سے کے الیکٹرک عملے کو یرغمال بنانے کے مقدمے میں تاجررہنماشرجیل گو پلانی نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے سٹی کورٹ سے رجوع کیا۔

عدالت نے مقدمے میں شرجیل گوپلانی کی عبوری ضمانت منظور کرلی، 50ہزار روپےکے مچلکوں کےعوض عبوری ضمانت منظور کی گئی۔

- Advertisement -

عدالت نے 4ستمبر تک پولیس کو ملزم کی گرفتاری سے روک دیا اور پولیس اور پراسیکیوشن سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے تاجر رہنما شرجیل گو پلانی کو پولیس تفتیش میں شامل ہونے کا بھی حکم دے دیا۔

گذشتہ روز ٹمبر مارکیٹ میں کے الیکٹرک کا عملہ میٹراتارنے پہنچا تو تاجروں کامیٹرشارٹ ہوگیا، عملے کو گلے سے پکڑ کرتاجروں نے تھپڑوں لاتوں اورگھونسوں کےجھٹکےدے ڈالے اور عملہ یرغمال بنالیا۔

چیئرمین آل سٹی تاجراتحادشرجیل گوپلانی نے الزام لگایا کے الیکٹرک کےعملے نے بدمعاشی کی، بعدازاں کےالیکٹرک ترجمان نے ٹمبر مارکیٹ واقعےکی مذمت کرتے ہوئے عملے پر تشدد کرنے والےٹمبرمارکیٹ عہدیداروں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں