جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

عامرلیاقت کی تیسری بیوی دانیہ ملک کیخلاف کیس ، اہم پیش رفت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :  عدالت نے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کیخلاف کیس میں  ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم و دیگر کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ پر کارروائی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔

سیشن عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 6 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : دانیہ ملک بڑی مشکل میں پھنس گئیں

یاد رہے کراچی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ جنوبی کی عدالت میں سماجی تنظیم کی جانب سے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں ایف آئی اے سائبر کرائم اور دانیہ ملک کو فریق بنایا گیا تھا، درخواست میں کہا گیا تھا کہ عدالت ایف آئی اے کو دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

ایڈووکیٹ عامر جمیل ورک نے عدالت میں کہا تھا کہ دانیہ نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیں، ایف آئی اے سائبر کرائم دانیہ کے خلاف کارروائی کرے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کہ دانیہ نے پوری دنیا میں پاکستان کی عورتوں کی عزت مجروح کی ہے، دانیہ کی حرکت کی وجہ سے پاکستانی عورتوں کے سر شرم سے جھک گئے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ معمولی تنازعہ پر اپنے شوہر کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کی سزا دانیہ کو ملنی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں