ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اسد قیصر کو جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مقامی عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دیتے ہوئے اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کو ایک ہفتے کے اندر اندر قانونی کارروائی مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو تھانہ بنی گالا اسلام آباد پولیس کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ بنی گالا اشفاق وڑائچ نے موقف اپنایا کہ اسد قیصر کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے تاکہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا اپنی قانونی کارروائی مکمل کرکے اسد قیصر کو اپنی تحویل میں لے سکیں۔

- Advertisement -

اسد قیصر کےوکیل شعیب شاہین نے کہا اسلام آباد پولیس کو کیا جلدی ہے؟ کسی اور کے مقدمے میں گرفتار کرنے کا اختیار اسلام آباد پولیس کو کس نے دیا؟ کل الیکشن کا اعلان ہوا اور اسد قیصر کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسد قیصر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، انہیں اس کیس میں رہا کیا جائے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ اسد قیصر حفاظتی ضمانت بھی اپلائی کررہے ہیں ، اینٹی کرپشن نے اسلام آباد پولیس سے مدد مانگی ہوتی تو الگ بات تھی، کچھ دن کا وقت دے دیتے ہیں ملزم کی منتقلی میں کچھ وقت بھی درکار ہوتا ہے، اسد قیصر خیبرپختونخوا جاتے رہتے ہیں، اینٹی کرپشن نے وہاں انہیں گرفتار نہیں کیا، اسلام آباد پولیس کو لکھ دیا کہ اسد قیصر کو گرفتار کیا جائے۔

شعیب شاہین نے عدالت سے استدعا کی اسد قیصر کو رہا کیا جائے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسد قیصر کو جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دیا ۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا اسد قیصر کی تحویل سے متعلق ایک ہفتے کے اندر اندر قانونی کارروائی مکمل کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں