19.1 C
Dublin
اتوار, جون 2, 2024
اشتہار

ای بائیکس اسکیم میں اپلائی کرنے والے طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : حکومت پنجاب کی جانب سے ای بائیکس اسکیم میں اپلائی کرنے والے طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طلبا کیلئے ای بائیکس پروزیر اعلیٰ پنجاب سے بات ہوئی ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا تھا کہ 20ہزار بائیکس کی اسکیم میں ایک لاکھ 90 ہزار طلبا نے اپلائی کیا، ای بائیکس کیلئے اپلائی کرنے والی تمام خواتین کو بائیکس ملیں گی۔

- Advertisement -

بلال اکبر نے کہا کہ الیکٹرانک بسیں چلانےجارہےہیں،لاہورمیں کم ازکم1500بسیں چاہئیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے بسیں چلانے کیلئے ہمیں ٹاسک دیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی سےکرائے بھی کم ہوچکے، کرایوں کو بھی پیٹرول کی قیمت کے ساتھ منسلک کر رہے ہیں ٹرانسپورٹ کرایوں میں مزید کمی کیلئے اقدامات کریں گے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ لاہور میں ماحول دوست 27 ای بسیں چلانے جارہے ہیں ، 100مزید الیکٹرک بسوں کا ٹینڈ پراسیس شروع کررہے ہیں، 620 بسوں کا فلیٹ آئندہ سال شہروں میں شروع کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں