اشتہار

ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کا کیس : پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے مرکزی صدر پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ۔ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز میں   کرپشن کے کیس میں پی ٹی آئی کے مرکزی صدر پرویز الٰہی کو جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ کے روبرو پیش کیا گیا۔

اینٹی کرپشن حکام نے چوہدری پرویز الٰہی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں سڑک کی تعمیر کی 20 ستمبر 2022کومنظوری دی گئی، میسرز اسد بلڈرز اور میسرز ہائی وے بلڈرزکو 15 کروڑ 22 لاکھ کی ادائیگی کی گئی۔

- Advertisement -

اینٹی کرپشن نے عدالت کو بتایا کہ 25کروڑ 5 لاکھ 88 ہزار کی ادائیگیاں بھی کی گئیں،مجموعی طور پر 268 ملین روپے کا قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ 35ملین روپے کی بوگس ادائیگیاں بھی کی گئیں، 40ملین روپےکی بوگس ادائیگی ریت مٹی کے کھاتے میں کی گئی اور منصوبوں میں مجموعی نقصان 1229 ملین روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

عدالت نے استفسار کیا جن کو ٹھیکے دیئے گئے ان میں سے کس کس کو شامل تفتیش کیا گیا؟ اس معاملے پر انکوائری کہاں پر ہے؟ جس پر اینٹی کرپشن نے بتایا کہ ذرائع سے رپورٹ تیار ہوئی اور رولز کے تحت انکوائری کی گئی، حتمی ٹیکنیکل رپورٹ10 اپریل 2023کو تیار کی اور مقدمہ درج کیا گیا۔

اینٹی کرپشن کے دلائل مکمل ہونے پر پرویز الٰہی کے وکیل رانا انتظار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کس کے کہنے پر مقدمہ کیا گیا، مدعی مقدمہ کون ہےکوئی پتہ نہیں،اسی نوعیت کے کیسزگوجرانوالہ کی عدالت ڈسچارج کرچکی ہے،اینٹی کرپشن حکام نے وہی الزامات اورمحمد خان بھٹی سمیت دیگر کو ملزم بنایا۔

سرکاری وکیل نے پرویز الہٰی کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلائل میں کہا کہ دستاویزریکور اور دیگر شریک ملزمان کی گرفتاری کرنی ہے ، جو ادائیگیاں ہوئیں وہ ریکور کرنی ہیں۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ بوگس کمپنیوں کو غیر قانونی طور پر ادائیگیاں کی گئیں، پراجیکٹ کو منظوری سے پہلے جاری کیاگیا، بولیاں بھی پہلے مانگی گئیں، مزید تفتیش درکار ہے عدالت جسمانی ریمانڈ فراہم کرے۔

اینٹی کرپشن وکیل نے کہا کہ اینٹی کرپشن سڑکوں کی تعمیر و مرمت میں بوگس ادائیگیاں کی گئی ہیں، لالہ موسیٰ سمیت دیگر علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے غیر قانونی ٹھیکے دئیے

عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے کیس میں پرویزالہٰی کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں