اشتہار

نازیبا ویڈیوز کیس : عامر لیاقت کی بیوہ کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ملزمہ دانیہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ملزمہ دانیہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

وکیل لیاقت گبول نے عدالت میں کہا کہ جن نمبروں سے ویڈوز وائرل ہونے کا ذکر کیا جاتا ہے، وہ دانیا کے نہیں ہیں جبکہ مقصود کیمرہ مین کا نام چالان میں شامل نہیں کیا گیا۔

- Advertisement -

وکیل ملزمہ کا کہنا تھا کہ کہ دانیا نے عامر لیاقت کی ویڈیوز بنائی اور نہ ہی وائرل کیں، عامر لیاقت نے اپنی زندگی میں ایف آئی اے کو شکایت نہیں کی۔

لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ایف آئی اے نے پرانے واقعہ کو بنیاد بنا کر مقدمہ درج کیا کہ مرحوم کی جائیداد میں حصہ نہ مانگ لے، بیوہ دانیا کو کیس میں پھنسایا گیا ہے۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ دانیا نے خود ویڈیوز بنا کر وائرل کیں، تحقیقات کے دوران دو نمبروں کی نشاندہی ہوئی ہے، جن سے ویڈیوز وائرل ہوئیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر دانیہ کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، فیصلہ آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ اور ڈسٹرکٹ جج شرقی نے ملزمہ دانیا کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی، ملزمہ دانیا پر فردجرم عائد ہوچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں