تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

عدالت نے پولیس کو حلیم عادل کیخلاف غیر قانونی کارروائی سے روک دیا

کراچی: راہنما پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے گھر پولیس چھاپے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

عدالتی حکم نامہ کے مطابق پولیس اور دیگر اداروں کو حلیم عادل شیخ کے خلاف غیر قانونی کارروائی سے روک دیا گیا۔

عدالت نے درخواست گزار سمیت اہل خانہ کو بھی ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کے متعلقہ افسران کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی اور وفاقی حکومت، نیب، ایف آئی اے اور دیگر سے جواب طلب کرلیا جبکہ ان کے خلاف درج مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات بھی مانگ لی۔

عدالت نے فریقین کو 6 دسمبر تک تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

Comments

- Advertisement -