تازہ ترین

گائے نے ٹکر مار کر سابق نائب وزیراعلیٰ کی ٹانگ توڑ دی، ویڈیو وائرل

پڑوسی ملک بھارت میں بپھری ہوئی ایک گائے نے ریاست گجرات کے سابق نائب وزیراعلیٰ نتن پٹیل نے ٹکر مار کر زخمی کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست گجرات کے ایک ضلع میں اس وقت پیش آیا جب سابق نائب وزیراعلیٰ نتن پٹیل ہاتھ میں ترنگا اٹھائے ہوئے ایک ریلی کی قیادت کر رہے تھے کہ قریب ہی سے اچانک ایک بپھری ہوئی گائے نمودار ہوئی جس سے ریلی میں افراتفری مچ گئی جب کہ گائے نے نتن پٹیل کو ٹکر مار کر گرادیا اور خود اچھلتی کودتی وہاں سے بھاگ نکلی۔

یہ واقعہ اتنا اچانک رونما ہوا ہے کہ کسی کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا بلکہ گائے کہ اس طرح اچانک انٹری دینے سے وہاں بھگدڑ سی بھی مچ گئی۔ ٹکر کے نتیجے میں سابق ریاستی نائب وزیراعلیٰ شدید زخمی ہوگئے اور ان کی بائیں ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کی ویڈیو بی جے پی رہنما سرال پٹیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس تقریب میں 2 ہزار افراد نے شرکت کی تھی، ریلی اختتام کی جانب گامزن تھی کہ سبزی بازار کے قریب اچانک ایک گائے نمودار ہوئی اور نتن کو ٹکر مار کر زخمی کردیا۔

 

Comments

- Advertisement -