اشتہار

نامور باکسر کو دیرینہ دوست سے مقابلے کا چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی ووڈ کی ایکشن اسپورٹس فلم ’کریڈ تھری’ کی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔

ہالی ووڈ کی اسپورٹس ڈرامہ فلم ’کریڈ تھری‘ کی ہدایت کاری کے فرائض مائیکل بی جارڈن نے انجام دیے ہیں اس کی اسٹوری ریان کوگلر نے لکھی ہے۔

باکسنگ رنگ میں دوستوں کے مقابلے کو دکھاتی یہ فلم آئندہ سال 3 مارچ کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

- Advertisement -

مرکزی کرداروں میں جوناتھن میجرز، مائیکل بی جارڈن، تیسا تھامپسن، فلیسیا رشد ودیگر شامل ہیں۔

کریڈ تھری کے ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیرینہ دوست مقابلے کے لیے رنگ میں اترتے ہیں اور ایک دوسرے پر داؤ پیج آزماتے ہیں۔

فلم کے ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوستوں کے درمیان مقابلے کے بعد ایک حریف رنگ میں اپنی کمسن بیٹی کو یاد کررہا ہے ، دوستوں کے درمیان ہونے والا یہ مقابلہ جیتے گا کون؟ یہ تو فلم دیکھ کر ہی پتا چلے گا لیکن مداحوں کی جانب سے جھلکیوں کو پسند کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں