ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سابق ٹیسٹ کرکٹر کرنل نوشاد اسلام آباد میں سپرد خاک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق ٹیسٹ کرکٹر کرنل نوشاد علی اسلام آباد میں سپرد خاک کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر کرنل نوشاد علی اسلام آباد میں سپرد خاک ہو گئے، چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی طرف سے منیجر پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم رائے یعقوب اور کرکٹ آرگنائز اجمل صابر نے پھولوں کی چادر چڑھائی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کی نماز جنازہ ایچ الیون اسلام آباد میں ادا کی گئی، کرنل (ر) نوشاد علی نے 6 ٹیسٹ میچز میں بطور وکٹ کیپر بیٹسمین پاکستان کی نمائندگی کی، انھوں نے 83 فرسٹ کلاس میچز کھیلے جس میں 9 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

- Advertisement -

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر انتقال کر گئے

آئی سی سی کی جانب سے 13 ایک روزہ میچز اور 5 ٹیسٹ میچز میں میچ ریفری کے فرائض بھی سرانجام دیے، منیجر پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم رائے یعقوب اور معروف کرکٹ آرگنائزز اجمل صابر نے نمازہ جنازہ میں شرکت کی اور چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف اور کرکٹ بورڈ عملے کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں