22.7 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

’اگر کسی کھلاڑی کو انگلش نہیں آتی تو وہ سیکھے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ اچھا ہے اگر کسی کھلاڑی کو انگلش نہیں آتی تو وہ سیکھے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے آج لاہور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کا اعلان کرتے ہوئے وائٹ بال کے لیے گیری کرسٹن اور ریڈ بال کے لیے جیسن گلیپسی کی تقرری کا اعلان کیا۔

اس موقع پر غیر ملکی کوچز اور کھلاڑیوں میں زبان کے فرق سے متعلق ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کوچز کو لانے کا مقصد ٹیم کی بہتری ہے۔ اچھا ہے اگر کسی کھلاڑی کو انگریزی نہیں آتی تو وہ سیکھے گا۔

- Advertisement -

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلیے پہلی بار وائٹ اور ریڈ بال کے الگ الگ کوچز کا تقرر

محسن نقوی نے کہا کہ ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں، لیکن ٹیم نےمحنت کرنی ہے۔ اگر محنت کر کے ہاریں گے تو ساری تنقید برداشت کروں گا تاہم معاملہ اس کے برعکس ہوا تو پھر معاملہ خراب ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں