تازہ ترین

نامور کرکٹرز کا عوام کے نام اہم پیغام

اسلام آباد: پاکستان کے نامور کرکٹرز نے 9 مئی کے سانحے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملک و قوم کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

قومی کرکٹرز کا عوام کے نام پیغام میں کہنا تھا کہ شرپسند عناصر فوج کے دشمن اور ملک کے دشمن ہیں۔ سانحہ 9 مئی میں ملوث کرداروں کو بےنقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ کرکٹر احمد شہزاد نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہوتی ہے۔ وطن کی مٹی سے محبت کے لیے شہدا نے جانیں قربان کی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ان سے پیار کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ ہم سب پر شہدا کے خون کا قرض ہے۔ آئیں عہد کریں کہ شہدا کے تقدس اور حرمت کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے، انھوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

اس حوالے سے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کا کہنا تھا کہ میں اور میری فیملی پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ جن لوگوں نے یہ کام کیا ہے خدارا ان سے گزارش ہے کہ اس طرح کا کام دوبارہ کبھی مت کریں۔ پاک آرمی کی وجہ سے ہم لوگ آزادی کے ساتھ گھومتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اپنی فیملی سے دور پاک فوج کے جوان ہمارے لیے بارڈرز پر کھڑے ہوتے ہیں۔ وہ ہمارے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیتے ہیں، عمل اکمل نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

Comments

- Advertisement -