تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

تیراک پر مگرمچھ کا حملہ۔۔۔۔۔۔۔ کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

برازیل کے ساحلی شہر میں پرسکون انداز میں تیراکی کے لطف اٹھانے پر شخص خونخوار مگرمچھ نے حملہ کردیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کے دل دہلا دئیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مگرمچھ کے حملے کا حیرت انگیز واقع امریکی ملک برازیل میں پیش آیا، جہاں ایک شخص کیٹانو نامی جھیل میں تیراکی میں مصروف تھا کہ اچانک ایک مگرمچھ آیا اور پیچھے سے تیراک پر حملہ کردیا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مگرمچھ آہستہ آہستہ تیرتا ہوا تیراک کی جانب بڑھ رہا تھا جسے دیکھ کر برازیلی شہری نے تیزی سے تیرنا شروع کردیا تاکہ جان بچا سکے۔

تیراک کی پھرتی دیکھ کر مگرمچھ نے بھی رفتار بڑھائی اور تیراک پر حملہ کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیراک خوش قسمتی سے خونخوار مگرمچھ کے حملے میں محفوظ رہا تاہم اس کے بازو میں معمولی چوٹ آئی۔/

جھیل کے کنارے کھڑے لوگوں نے تیراک پر مگرمچھ کو حملہ کرتا دیکھ کر فوری ایمرجنسی کیئر سروس کو کال کردی تھی۔

Comments

- Advertisement -