تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کروناوائرس: سعودی عرب سے مزید اچھی خبریں آنے لگیں

ریاض: سعودی عرب میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کرونا متاثرین کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ماضی کے مقابلے میں مریضوں کی اموات بھی کم ہورہی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق مملکت میں 1993 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 2613 ریکارڈ کی گئی، سعودی عرب میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کیسز سے زائد مریض صحت یاب ہورہے ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 27 اموات ہوئیں۔

مملکت میں مجموعی طور پر کرونامریضوں کی تعداد 268934 ہوچکی ہے جبکہ 222936 مریض اب تک صحت یاب ہوئے، ملک میں اموات کی کل تعداد 2760 ریکارڈ کی گئی ہے۔

کروناوائرس: سعودی عرب سے حوصلہ افزا خبریں آنا شروع

سعودی حکام کی جانب سے بھرپور حکمت عملی سے ملک میں کرونا مریضوں کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر کم رپورٹ ہورہی ہے جبکہ مریض زیادہ تعداد میں صحت یاب ہورہے ہیں، اسی طرح اموات میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق مکہ میں 94، دمام 79، نجران 69، موبرراز 65، مدینہ میں 62، بریدا میں 85 اور جدہ میں کروناوائرس کے 51 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اسی طرح دیگر مریضوں کا تعلق مختلف شہروں سے ہے۔

Comments

- Advertisement -