تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا وائرس: چین سے فلائٹ آپریشن معطل، درآمدی اشیاء کی فیومیگیشن لازمی قرار

کراچی: کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے پاکستان نے چین کا فلائٹ آپریشن معطل کردیا جبکہ امپورٹ‌ کی جانے والی اشیاء کو فیومیگیشن کے بعد کلیئر کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز صلاح الدین کے مطابق پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر آنے والے تمام اور بالخصوص خلیجی ممالک سے آنے والے مسافروں کی سخت اسکریننگ شروع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق تمام ایئرپورٹس پرمسافروں کی امیگریشن سے پہلے اُن کی اسکریننگ کی جارہی ہے، علاوہ ازیں ائیرپورٹس پر خصوصی اسپرے کا عمل بھی شروع کردیا گیا جس کے تحت جہازوں کے اندر بھی فیومیگیشن کی جارہی ہے۔

 

دوسری جانب سول ایوی ایشن نے پاکستان اور چین کے درمیان فلائٹ آپریشن معطل کردیا۔ سی اے اے کے مطابق چین کے ساتھ براہ راست پروازیں دو فروری تک منقطع رہیں گی، صورتحال کو دیکھ کر مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ حفاظتی اقدامات کےتحت کیاگیا، دو فروری تک کسی بھی ایئرپورٹ سےچین کیلئےبراہ راست پروازیں آپریٹ نہیں ہوں گی۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس: پاکستانیوں‌ کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا، چین کی یقین دہانی

یہ بھی پڑھیں: کروناوائرس ، چینی شہر ووہان سے آنے والے پاکستانی طالبعلم نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

علاوہ ازیں محکمہ پورٹ ہیلتھ نے بھی کرونا وائرس کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی جس میں چین سے درآمد ہونے والے مال کو مشروط کلیئرنس دینے کی ہدایت کی گئی۔

ایڈوائزری میں کسٹم حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ چین سےدرآمد ہونے والی اشیاء کو فیومیگیشن کرکےہی کلیئرکیاجائے، فیومیگیشن کا عمل پورٹ ہیلتھ کی نگرانی میں کیا جائے۔پورٹ ہیلتھ کی ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ فیومیگیشن نہ کرنے سے پورے ملک کے لیے خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں