اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں دس فیصد کمی ہوگئی، تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی کم ہوگئی۔

روس یوکرین جنگ کے عالمی معیشت پر بدترین اثرات سامنے آئے اور خام تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا مگر اب قیمتیں ایک مرتبہ پھر گراوٹ کا شکار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں دس فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد برینٹ خام تیل 4.74 ڈالر کمی سے 102.16 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔

ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 4.58 ڈالر کمی کے بعد 98.43 ڈالر پر آگئی۔

روس یوکرین جنگ کے بدترین اثرات، خام تیل کی قیمتیں ریکارڈ10 سال کی بَلندی کو چھونے لگیں

ماہرین معاشیات چین کی معیشت میں ممکنہ سست روی کے خدشات کو تیل کی قیمتوں میں کمی کا سبب قرار دے رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں