اشتہار

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 5 فی صد کمی

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی مارکیٹ میں بدھ کو تیل کی قیمتوں میں تقریباً 5 فی صد کمی واقع ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ستمبر میں امریکا میں تیل کی طلب میں بڑی کمی دیکھی گئی، ایندھن کی طلب میں زبردست کمی اور بڑی اقتصادی سرگرمی کی شکستہ صورت حال کے باعث بدھ کو تیل کی قیمتوں میں تقریباً 10 ڈالر کمی واقع ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل 86 ڈالر 44 سینٹ پر آ گیا ہے، جب کہ 30 ستمبر کو خام تیل 96 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا تھا، امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 93 ڈالر سے کم ہو کر 84 ڈالر 71 سینٹ پر آ گیا ہے۔

- Advertisement -

جے پی مورگن کے تجزیہ کاروں کے مطابق سیزن میں امریکی پٹرول کی کھپت 22 سالوں میں کم ترین سطح پر رہی، رواں برس کی تیسری سہ ماہی میں ایندھن کی قیمتوں میں 30 فی صد اضافے نے طلب کو کم کر دیا ہے۔

ادھر اوپیک نے تیل پیداوار میں کٹوتیوں کو 2023 کے اختتام تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب اور روس دونوں نے تصدیق کی ہے کہ تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باوجود وہ نومبر میں سپلائی میں کمی کو برقرار رکھیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں