اشتہار

عمران خان کو سی ٹی ڈی اسلام آباد نے دوبارہ طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : محکمہ انسدادی دہشت (سی ٹی ڈی) اسلام آباد نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 2 مقامات میں طلب کرلیا اور کہا عمران خان شامل تفتیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو محکمہ انسدادی دہشت (سی ٹی ڈی) اسلام آباد نے طلب کرلیا ، عمران خان کو 2 مقدمات میں 10 مئی اور 11 مئی کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹرمیں طلب کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے نوٹس میں کہا ہے کہ عمر ان خان شامل تفتیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں، اگر عمران خان کے پاس اپنے حق میں کوئی شواہد ہیں تو پیش کریں۔

- Advertisement -

نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ حاضر نہ ہونے کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

سی ٹی ڈی نے تھانہ رمنا کے مقدمے میں 10مئی اور تھانہ گولڑہ شریف کے مقدمے میں 11مئی کو طلب کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں