تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب میں کرفیو، ڈرائیورز کے لیے اہم وضاحت

ریاض: سعودی عرب میں کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز ہی ذمے دار ہوں گے جبکہ گاڑی کی نمبر پلیٹ کے تحت چالان نہیں کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے ڈرائیور حضرات کا ابہام دور کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز ہی قصور وار ٹہرائے جائیں گے جبکہ نمبرپلیٹ پر چالان نہیں ہوگا۔ سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال الشلھوب نے پریس کانفرنس میں مذکورہ وضاحت جاری کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی کرفیو کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ مملکت میں شہری متعلقہ اداروں سے بھرپور تعاون کررہے ہیں، کرفیو لوگوں کی جانوں کی حفاظت کی خاطر لگایا گیا ہے۔

کروناوائرس: سعودی عرب میں دوسری موت کی تصدیق

ترجمان وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی ادارے ایسے افراد کے خلاف کسی قسم کی نرمی نہیں برتیں گے جو قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے۔

خیال رہے کہ ہلاک خیز وائرس کے پیش نظر سعودی عرب میں کرفیو نافذ ہے۔ وزارت داخلہ نے شہریوں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

مملکت میں کروناوائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ سعودی عرب میں مہلک وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 900 ریکارڈ کی گئی۔

Comments

- Advertisement -