جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں کرفیو سخت، اضافی پابندیاں عائد کردی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: حکومت نے سعودی عرب کے شہر مدینے میں کرفیو کے دوران اضافی پابندیاں عائد کردیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مدینے کے 6 محلوں کے رہائشیوں پر اضافی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ مذکورہ رہائشیوں پر انتہائی ناگزیر حالات کے علاوہ آنے جانے پر مکمل طور پر پابندی ہے۔

نئی پابندیوں کے تحت تمام شہریوں کو 24 گھنٹے گھروں میں رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔ مدینہ منورہ کے محلے الشریبات، بنی ظفر، قربان، الجمعہ، بنی خدرہ اور اسکان میں پابندیوں کا اطلاق ہوگیا جو دو ہفتوں تک جاری رہے گا۔

پابندیوں پر نفاذ آج ہفتہ سے آئندہ 14 دن تک جار ی رہے گا۔

البتہ خادم حرمین شریفین کی جانب سے جاری کردہ شاہی فرمان میں جن شعبوں کو پابندی کے دوران استثنیٰ قرار دیا گیا ہے وہ اسی طرح برقرار رہے گا۔ رہائشیوں کو صحت خدمات اور کھانے پینے کی ضرورت کے لیے گھر سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔ خیال رہےمدینہ منورہ میں کرفیو کا دورانیہ وسیع کرتے ہوئے دوپہر 3 بجے سے صبح 6 تک بڑھایا گیا ہے۔

سعودی عرب: کرونا وائرس کے خودکار ٹیسٹ سسٹم سے 1 لاکھ سے زائد افراد مستفید

دوسری جانب سعودی حکومت نے مملکت میں کرفیو کے دوران آمد ورفت کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ایسے ادارے جن کے کارکنان کو کرفیو سے استثنی حاصل ہو وہ بھی بلا ضرورت گھر سے نہیں نکل سکتے۔ حکم کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں