پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

’کیا آئی سی سی سو رہا ہے؟‘ جیت کے بعد افغان بیٹر کا پاکستان کے خلاف بیان

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں جاری ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں افغانستان کی ٹیم نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد گرین شرٹس کی کارکردگی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ہدفِ تنقید بنی ہوئی ہے۔

پاکستان نے پیر کو چنئی میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کو 283 رنز کا ہدف دیا تھا جو افغان ٹیم نے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 49 اوورز میں حاصل کر لیا۔

پاکستان اب تک میگا ایونٹ میں پانچ میچز کھیل چکا ہے اور افغانستان کی شکست گرین شرٹس کی اس ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری ہار ہے۔

- Advertisement -

تاہم پاکستان کے خلاف جیت کے بعد افغانی اوپنر ابراہیم زادران کو 113 گیندوں پر 84 رنز بنانے پر ’پلیئر آف دا میچ‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔ افغان کھلاڑی نے ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ایک ایسا بیان دیا جس سے صارف نے آئی سی سی پر تنقید کی ہے۔

ابراہیم زادران نے ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد کہا کہ میں یہ مین آف دا میچ اُن لوگوں کے نام کرنا چاہوں گے جنہیں پاکستان سے واپس افغانستان بھیجا جا رہا ہے۔

جس کے بعد سوشل میڈیا صارف نے افغان بیٹر کے جملوں کو ’سیاسی بیان‘ قرار دیا اور لکھا کہ ’کیا آئی سی سی سو رہا ہے یا تمام اصول پاکستان کے لیے ہیں؟‘۔

خیال رہے پاکستان کی نگراں حکومت نے ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم 17 لاکھ غیرملکی شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کے لیے 31 اکتوبر کا وقت دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے باقی چار میچز بنگلہ دیش، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں