جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ویزے سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ ورلڈ کپ شروع ہونے میں چند روز باقی رہ گئے ہیں لیکن بھارت کھیل میں بھی سیاست کرنے لگا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز تاحال ویزوں کے منتظر ہیں، بھارت نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزے سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کردیے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن نے تاحال ویزے جاری نہیں کیے ہیں، دہلی سے ہوم افیئرز سے سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ویزے جاری کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کے لیے 25 ستمبر کو بھارت روانہ ہونا ہے، پاکستان حیدرآباد دکن میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گا۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، حارث رؤف، حسن علی، سعود شکیل، محمد نواز، امام الحق، محمد وسیم جونیئر، سلمان علی آغا، افتخار احمد، عبداللہ شفیق، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں جب کہ محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان ریزرو کھلاڑی ہوں گے۔

قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی جبکہ 10 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی اور 14 اکتوبر کو پاکستان کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں