تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

وائرل ویڈیو: آرٹسٹ نے 90 کروڑ کی پینٹنگز جلانے کی وجہ بتا دی

لندن: برطانوی آرٹسٹ نے کروڑوں روپے مالیت کی پینٹنگز کو آگ لگا دی، اور سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایک برطانوی آرٹسٹ ڈیمین ہرسٹ نے 90 کروڑ مالیت کی ایک ہزار پینٹنگز کو نذر آتش کر دیا، یہی نہیں بلکہ آگ میں جلتی ہوئی ان پینٹنگز کو انھوں نے سوشل میڈیا پر لائیو بھی دکھایا۔

ڈیمین ہرسٹ کو برطانیہ کے زندہ آرٹسٹس میں سب سے زیادہ دولت مند سمجھا جاتا ہے، لیکن اپنے فن پاروں کو جلانے پر کوئی بھی فن کار کبھی تیار نہیں ہوگا، تاہم ڈیمین ہرسٹ نے اس کی وجہ بھی بتا دی ہے۔

اگرچہ لوگ یہ دیکھ کر سخت حیران رہ گئے ہیں کہ سیکڑوں فن پارے اس طرح ضائع کر دیے گئے، لیکن 57 سالہ ڈیمین ہرسٹ کا کہنا ہے کہ انھوں نے کوئی نقصان کا سودا نہیں کیا۔

برطانوی مصور نے لندن میں اپنی نیوپورٹ اسٹریٹ گیلری میں پینٹنگز کو آگ لگائی، وہ آنے والے دنوں میں مزید ہزاروں پینٹنگز کو آگ لگائیں گے۔ انھوں نے پوری دنیا کے لیے انسٹاگرام پر پورے ایونٹ کو لائیو اسٹریم کیا، صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے انھیں ایسا کرتے دیکھا۔

دراصل یہ فن پارے NFT یعنی نان فنجیبل ٹوکن کے تحت بنائی گئی تھیں، کوئی بھی چیز جسے ڈیجیٹل شکل میں تبدیل کیا جا سکتا ہو، اسے NFT کہتے ہیں، ان دنوں ڈرائنگز، تصاویر اور پینٹنگز کو بھی این ایف ٹی میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

ڈیمین ہرسٹ نے خریداروں کے پاس این ایف ٹی پینٹنگز کا آپشن رکھا تھا، اس سال جولائی میں ایکسچینج کی میعاد ختم ہو گئی، جس میں تقریباً 5,149 صارفین نے اصل آرٹ ورک کو رکھنے کا انتخاب کیا اور 4,851 نے NFTs کو قبول کرنے کا انتخاب کیا، جس پر اصل آرٹ ورک کو جلایا گیا، کیوں کہ اس کی ملکیت اب این ایف ٹی رکھنے والوں کے پاس چلی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -