تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دنانیر نے اداکاری کس سے سیکھی؟

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل صنف آہن سے اداکاری کا آغاز کرنے والی اداکارہ دنانیر مبین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اداکاری اپنی والدہ سے ہی سیکھی ہے۔

پاورل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ دنانیر مبین نے والدہ اور خالہ کے ساتھ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

ندا یاسر نے دنانیر کی والدہ سے پوچھا کہ انہیں ٹیلنٹ آپ سے ملا ہے یا والد سے ملا ہے؟

جواب میں ان کی والدہ نے بتایا کہ ان کے والد بہت ٹیلنٹنڈ ہیں، گھر میں ندیم بیگ کوئی نہیں ہے لیکن سب ہی اداکار ہیں، فیملی میں ہر کردار موجود ہے۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’بچے مجھے کہتے ہیں اماں آپ کب بڑی ہوں گی تو میں کہتی ہوں کہ جب آپ لوگ بڑے ہوجاؤ گے۔‘

دنانیر نے کہا کہ اداکاری اور ڈانس وغیرہ سب میں ںے والدہ سے ہی سیکھا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کی والدہ کا کہنا تھا کہ دنانیر میں جو مزاحیہ انداز ہے وہ اپنے ننھیال سے ہی آیا ہے۔

واضح رہے کہ دنانیر مبین اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں سیدہ سدرہ کا کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سجل علی، یمنیٰ زیدی، رمشا خان، کبریٰ خان، سائرہ یوسف، یہالی تاشیا، شہریار منور ودیگر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -