ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ ٹل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں سمندری طوفان کا خطرہ ٹل گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آندھی اور تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سمندری طوفان کی شدت میں کمی آنے لگی اور سمندری طوفان کا بھارتی گجرات پر لینڈ فال کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ طوفان آئندہ چند گھنٹےمیں مزید کمزور ہو جائے گا، کراچی کی ساحلی پٹی کو سمندری طوفان سے اب کوئی خطرہ نہیں تاہم شہر میں آج اور کل درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے، دفعہ 144 کے باوجود سی ویو پر شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہیں۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان ننگرپارکر سے ہوتا ہوا دوبارہ گجرات کے دیگرشہروں میں داخل ہوگا، جس کے بعد بپرجوائے آج کمزور ہوکر سائیکلونک طوفان بنے گا اور شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

سمندری طوفان کے زیر اثر ٹھٹھہ، بدین، سجاول،عمرکوٹ ، تھرپارکر،میرپورخاص میں آج گرج چمک کے ساتھ تیزبارش کاامکان ہے، بارش کے دوران 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں