15.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

کراچی میں بارش کا خطرناک اسپیل، آج ابتدائی 2 گھنٹے طوفانی بارش کی پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں سمندری طوفان کے باعث کراچی میں بارش کے خطرناک اسپیل کی پیش گوئی کرتے ہوئے ابتدائی دو گھنٹے اہم قرار دے دیئے۔

تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان بپرجوئے آج ساحلوں سے ٹکرائے گا، جس کے باعث پاکستان میں کیٹی بندر اور بھارت میں گجرات زد میں آئے گا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں پیش گوئی کی ہے کہ بارش کا پہلا اسپیل خطرناک ہوگا، جس میں ابتدائی دو گھنٹے تیز ترین بارش ہوسکتی ہے جبکہ ہوا کی رفتار غیرمعمولی ہوگی۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔

بیپرجوائے کراچی کے جنوب میں دو سو پچھہتر ، ٹھٹھہ سے دو سو پچاسی اور کیٹی بندر سے دو سو کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، طوفان کے اطراف ہوا کی رفتار ایک سو چالیس سے ایک سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ سمندرمیں تیس فٹ اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں۔

خیال رہے کراچی کے ساحل پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے، سی ویو روڈ کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ ابراہیم حیدری، منوڑہ، کیپ ماؤنٹ اور ہاکس بے پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔

ہاکس بے کے مقام پر سمندری پانی مچھلی چوک تک آگیا اور ابراہیم حیدری میں پانی آبادی میں داخل ہوگیا جبکہ کراچی سے منوڑہ کا زمینی راستہ منقطع ہوگیا ہے۔

بدین اورتھرپارکرمیں بھی طوفانی ہواؤں کے ساتھ برسات جاری ہے ، اب تک سندھ کی ساحلی پٹی سے 70 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں