تازہ ترین

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

دانیال عزیز کے ہاتھ پاؤں میں متعدد فریکچر، پھیپھڑے بھی متاثر ہوئے ہیں

ٹریفک حادثے میں زخمی ن لیگی رہنما دانیال عزیز کی ایکسرے رپورٹ آگئی، ان کے ہاتھ اور پیروں میں متعدد فریکچر، پھیپھڑے بھی متاثر ہوئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے ن لیگی رہنما دانیال عزیز کی ایکسرے رپورٹ آگئی، ان کے ہاتھ اور پیروں میں متعدد فریکچر، پھیپھڑے بھی متاثر ہوئے ہیں۔

ایکسرے رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ دانیال عزیز کے دائیں بازو کے اوپر والے حصے میں تین ہڈیاں ٹوٹی ہیں جب کہ دائیں گھٹنے سے نیچے دو جگہ فریکچر ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لیگی رہنما کی پسلیوں میں بھی فریکچر ہوا ہے جس کے باعث ان کے پھیپھڑے بھی متاثر ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز گزشتہ روز بھجنہ کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بھجنہ اسٹاپ کے قریب مخالف سمت سے آنے والا ٹرک ٹائر پھٹنے کے باعث دانیال عزیز کی گاڑی سے ٹکرا گیا تھا جب کہ ٹرک الٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

دانیال عزیز کو ابتدائی طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال نارووال منتقل کیا گیا تھا بعد ازاں انہیں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے دانیال عزیز کے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے پر دکھ کا اظہار کیا اور انکی کی اہلیہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے خیریت دریافت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی آج سروسز اسپتال میں دانیال عزیز کی عیادت کی۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کی آمد، سروسز اسپتال کی ایمرجنسی نوگو ایریا بنا دی گئی

حمزہ شہباز کی اسپتال آمد پر ایمرجنسی کو نو گو ایریا بنادیا گیا، مریضوں، انکے تیمارداروں کو اندر داخلے سے روک دیا گیا جب کہ سیکیورٹی عملے نے مریضوں اور ان کے لواحقین کو دھکے بھی دیے۔

Comments

- Advertisement -