تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

’مداحوں کا شمشیر‘ دانش تیمور کی ویڈیو وائرل

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں شمشیر کا مرکزی کردار نبھانے والے اداکار دانش تیمور نے انسٹاگرام پر ڈرامے کے مختلف سین کی ویڈیو شیئر کی۔

دانش تیمور نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’مداحوں کا ششمیر۔‘

اداکار کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ڈرامے میں مسکراتے، غم اور غصے میں دکھائی دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16)

دانش تیمور نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ اور دانش تیمور کی اداکاری کی تعریف کی جارہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16)

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل کیسی تیری خود غرضی میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو، حماد شعیب ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی 9ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ بابا صاحب شمشیر سے کہہ رہے ہیں ’محبت کی بھی ایک حد ہوتی ہے مرنے والے کے ساتھ محبت نہیں کی جاتی۔‘

شمشیر کہتے ہیں کہ ’محبت کی کوئی حد نہیں ہوتی بابا صاحب، ایک بار جب یہ محبت کسی کو اپنی حد میں لے لیتی ہے تو پھر بے حد ہوتی ہے پھر کچھ بھی حد کے اندر نہیں ہوتا۔‘

کیا مہک حادثے میں انتقال کرگئیں یا پھر وہ اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئیں؟ یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خودغرضی‘ کی اگلی اقساط دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -