20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

لیگی رہنما نے احسن اقبال کو مہنگائی کا ذمہ دارقرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : لیگی رہنما دانیال عزیز نے احسن اقبال کو مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا پارٹی نے مہنگائی کا نوٹس لیا ہوتا تو احسن اقبال کوبرطرف کر دیا جاتا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ا دانیال عزیز نے بلدیاتی حکومتوں سے متعلق احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال کے بیان سے تاثر دیا گیا کہ اٹھارویں ترمیم کوآئینی تحفظ حاصل نہیں، مقامی حکومتوں کو آرٹیکل 140 اے کے تحت تحفظ حاصل ہے۔

دانیال عزیز نے بتایا کہ جب اٹھارویں ترمیم تیارکی جارہی تھی تو کیا اس وقت خیال نہیں آیاتھا، 18 ویں ترمیم میں الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا ذمہ دار بنایا تھا، ایساتاثردیاجارہاہےجیسےبلدیاتی حکومتوں کوآئینی تحفظ حاصل ہی نہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ قیمتیں کنٹرول کرنانیشنل پرائس کمیٹی کی ذمہ داری تھی، احسن اقبال نیشنل پرائس کمیٹی کےچیئرمین تھے، احسن اقبال کی ذمہ داری لگائی گئی تھی انہوں نے پوری نہیں کی۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ مہنگائی کے ذمہ داراحسن اقبال تھےکیونکہ کمیٹی کےچیئرمین تھے، پرائس کنٹرول کمیٹی کی ہفتہ وار میٹنگ ہوتی تھی پریس ریلیزہی پڑھ لیں، ناقص کمیٹی تھی تواحسن اقبال بتائیں انہوں نےکیاکرداراداکیا، سب کہتےہیں مہنگائی کی وجہ سےن لیگ کوبہت نقصان پہنچاہے۔

انھوں نے الزام عائد کیا کہ حسن اقبال کی نااہلی کےسبب ہماری حکومت عوامی سطح پرناکام ہوگئی تھی، وہ بلدیاتی حکومتوں سے متعلق خودکوعقل کُل سمجھتے ہیں۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں پرتقریرجھاڑنے سےپہلےجواب دیں، ن لیگ کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا، پارٹی نے مہنگائی کا نوٹس لیا ہوتا تو احسن اقبال کو برطرف کر دیاجاتا لیکن پارٹی ان کی نااہلی کا نوٹس نہ بھی لے تو عوام اس کا نوٹس لیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں