تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

داراالامان کے افسر کی مبینہ غفلت نے شیرخوار بچے کی جان لے لی

سکھر : داراالامان سکھر میں ایک بیمار شیر خوار بچے نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی، انتظامیہ معاملے کو سرد خانے کی نذر کرنے کیلئے تمام حربے استعمال کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر کے دارالامان میں مذکورہ بچہ گزشتہ چند روز سے بہت بیمار تھا لیکن مبینیہ طور پر انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث بروقت طبی امداد نہ ملنے سے انتقال کرگیا۔

اس حوالے سے ذرائع نے نمائندہ اے آر وائی نیوز جہانزیب وسیر کو بتایا کہ 8ماہ کا بچہ کئی روز تک دارالامان میں علاج کا منتظر رہا اور بالآخر موت کے منہ میں چلا گیا۔

بچے کی ناگہانی موت کے بعد معاملہ میڈیا پر نشر ہوا تو دارالامان انتظامیہ نے اپنی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کو چھپانے کیلئے واقعہ دبانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

اسپتال کے ڈاکٹر نے بتایا کہ 8ماہ کے بچے کو مردہ حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جبکہ انچارج دارالامان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو روز سے چھٹی پر ہوں، کسی بچے کے بیمار ہونے کا علم نہیں۔

 

Comments

- Advertisement -