بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

ڈسکہ، 7 سالہ طالب علم بدفعلی کے بعد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

ڈسکہ: پنجاب کے ضلع لدھے میں 7 سالہ طالب علم کو  مبینہ طور پر بدفعلی کے بعد قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر ڈسکہ کے ضلع لدھے میں 7 سال کے طالب علم زین علی کی لاش گاؤں کے قریب میں موجود کھیتوں سے برآمد ہوئی۔

علاقہ مکینوں نے لاش کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد متعلقہ تھانے کی نفری نے جاکر اسے تحویل میں لیا اور ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا، میڈیکل رپورٹ میں طالب علم سے بدفعلی ثابت ہوئی۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق زین علی گزشتہ روز لاپتہ ہوا تھا، جس کو اہل خانہ نے اپنے طور پر تلاش کرنے کی کوشش کی مگر ناکامی کا سامنا رہا جس کے بعد اہل خانہ نے پولیس کو گمشدگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: سکھر: چودہ سالہ بچہ بدفعلی کے بعد قتل، ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا

یہ بھی پڑھیں: کراچی: چھوٹی عمر کے متعدد بچوں کو بدفعلی کا شکار بنانے والا ملزم گرفتار

بمبانوالہ پولیس نے اہل خانہ کی درخواست پر اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھا۔ تفتیشی افسر کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد دیگر مقدمے میں دیگر دفعات شامل کی جائیں گی۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا، جس سے تفتیش جاری ہے۔

سات سالہ طالب علم کی لاش ملنے کے بعد گاؤں میں خوف کی فضا پھیل گئی ہے جبکہ مقتول کی ماں غم کیوجہ سے ہوش و حواس کھو بیٹھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں