تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ترکیہ انتخابات میں اہم موڑ، طیب اردوان کیخلاف ’نئی چال‘

ترک صدر رجب طیب اردوان کو کڑا چیلنج دینے کے لیے اپوزیشن جماعت کے امیدوار محرم انجے نے صدارتی امیدوار سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔

اس فیصلے کے بعد صدارتی امیدوار کی دوڑ میں تین امیدوار رہ گئے ہیں جن میں جمہوراتحاد کے رجب طیب اردوان، ملت اتحاد کے کمال کلیچ اور اتا اتحاد کے سینا اوعان شامل ہیں۔

مملکت پارٹی کے محرم انجے کی صدارتی امیدوار کی حیثیت سے دستبرداری سے اپوزیشن کو تقویت ملے گی جس سے صدر طیب اردوان کے اہم حریف مزید مضبوط ہوں گے۔

A day after elections, Muharrem Ince, the candidate of Turkey's main opposition Republican People's Party, gestures as he talks during a news conference in Ankara

14مئی کو ہونے والے صدارتی و پارلیمانی انتخابات سے تین روز قبل صدارتی امیدوار محرم انجے کی دستبرداری سے طیب اردوان اور اپوزیشن میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔

انجےمحرم نے اعلان کیا کہ وہ صدارتی امیدوار کی حیثیت سے دستبردار ہورہے ہیں لیکن ان کی پارٹی پارلیمانی انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہی ہے۔

ان کی دستبرداری سے ریپبلکن پیپلز پارٹی کے رہنما کمال کلیچ دار اوغلو کے ووٹوں میں اضافے کا امکان ہے جو حزب اختلاف کی چھ جماعتوں کے اتحاد کے امیدوار ہیں اور انہیں اتحاد سے باہر کی دیگر جماعتوں سے بھی حمایت حاصل ہے۔

Comments

- Advertisement -