ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا جب کہ پاکستان میں چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کل بیٹھے گی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ماہ صیام کے استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، بیش تر ممالک میں 17 مئی سے رمضان المبارک کا آغاز ہورہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ کل مطلع صاف رہے گا، چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، کل چاند کی عمر 26 گھنٹے ہوچکی ہوگی، چاند غروب آفتاب کے بعد 61 منٹ تک افق پر نظر آنے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

قبل ازیں سعودی عرب میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں ماہرین فلکیات اور علما کی ٹیم نے شرکت کی، یہ اجلاس وسطی علاقہ سسدیر میں منعقد ہوا، سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اجلاس میں مشہور ماہر فلکیات عبداللہ الخضیری نے شرکت کی۔

عرب میڈیا نے خبر دی کہ دنیا کے بیش تر ممالک میں ایک ہی دن روزہ رکھا جائے گا۔ انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، سنگاپور، عمان، متحدہ عرب امارات، کویت، جنوبی کوریا، اردن، بحرین، عراق اور آسٹریلیا میں یکم رمضان جمعرات کو ہوگی۔

رمضان کا مبارک مہینہ اور ہلالی چاند دیکھنے کا مسئلہ


برطانیہ میں بھی سینٹرل لندن مسجد نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ برطانیہ میں رمضان کا پہلا روزہ جمعرات کوہوگا، دوسری طرف فرانس کی گرینڈ مسجد نے بھی یکم رمضان المبارک 17 مئی کو ہونے کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں ماہ صیام کی آمد پر خصوصی گہماگہمی شروع ہوگئی ہے، بچت بازار سجا دیے گئے، مساجد میں رونقیں بڑھ گئیں۔ پاکستان، انڈونیشیا اور بھارت میں روزے کے اہتمام کے لیے خصوصی خریداری ہونے لگی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں