تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

افغان پرچم تھامے شہریوں پر مبینہ طور پر طالبان کی فائرنگ، 3 جاں بحق

کابل: افغانستان کے شہر جلال آباد میں افغانستان کا پرچم تھامے مظاہرین پر فائرنگ کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مختلف اضلاع میں شہریوں نے قومی پرچم لئے مظاہرہ کئے، ایسا ہی مظاہرہ جلال آباد میں ہوا، جہاں مظاہرین نے طالبان کا سفید پرچم اتار کر افغانستان کا پرچم بلند کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرہ کرتے افغانیوں پر مبینہ طور پر طالبان نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے باعث مظاہرین میں بھگڈر مچ گئی جبکہ فائرنگ سےتین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

واقعے سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جلال آباد شہر کے پشتونستان اسکوائر پر ہجوم منتشر ہو رہا ہے جب مصروف ٹریفک چوراہے پر گولیوں کی آوازیں بلند ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اشرف غنی نے متحدہ عرب امارات میں پناہ لے لی

ایک اور وائرل ویڈیو میں درجنوں مظاہرین کو دیکھا جاسکتا ہے کہ جو کہ افغان جھنڈے کو لہراتے ہوئے ایک گلی سے گزررہے ہیں اور اطراف میں کھڑے لوگ ان کی حمایت میں سیٹی بجارہے ہیں۔

جلال آباد کو افغانستان کی یوم آزادی کی تقریبات کا روایتی مرکز کہا جاتا ہے، یہاں ہر سال انیس اگست کو تقریبات منعقد کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ بر طانوی حکومت نے انیس سو انیس میں تیسری اینگلو افغان جنگ ختم کرتے ہوئے افغان آزادی کو تسلیم کیا تھا۔

 

Comments

- Advertisement -