تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ماضی سے پیوستہ، ڈین جونس نے جب پاکستانیوں کا دل جیتا، ویڈیو دیکھیں

سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے پی ایس ایل فائیو کے دوران پاکستانیوں کے دل ویسے تو کئی باتوں سے جیتے مگر اُن کی ایک ویڈیو ایسی ہے جس کو دیکھ کر سب کو خوشگوار حیرت ہوئی تھی۔

ڈین جونز عظیم کرکٹر ہونے کے ساتھ ایک سادہ لوح انسان تھے، انہوں نے کبھی کوئی چھوٹا کام کرنے میں بھی خود کو بڑی شخصیت نہیں سمجھا، اس کی ایک زندہ مثال پی ایس ایل فائیو کے دوران 22 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم میں دیکھی گئی تھی۔

اپنی ٹیم کراچی کنگز کی کامیابی کے بعد ہیڈ کوچ ڈین جونزنے ڈگ آؤٹ میں پڑے کچرے کو اکھٹا کر کے اُسے کوڑے دان میں ڈالا۔

اُن کی یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اور دیگر پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئی تو مداحوں نے اُن کے اس اقدام کو بہت سراہا تھا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو میں ڈین جونز کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ تھے، انہوں نے کراچی پہنچنے کے بعد اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ آپ کے شہر آنے پر بہت خوش ہوں۔

یاد رہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز آج 59 برس کی عمر میں ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،  وہ 24مارچ 1961 میں میلبرن میں پیدا ہوئے ،ڈین جونز 1987 کا ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے اہم رکن تھے، انہوں نے اپنے کیریئر میں 52ٹیسٹ اور164ون ڈے میں آسٹریلیا ٹیم کی نمائندگی کی۔

مزید پڑھیں: سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز انتقال کرگئے

یہ بھی پڑھیں: ڈین جونز کے انتقال پر پاکستانی کرکٹرز کا اظہار افسوس

ڈین جونز کا شمار 1980 اور 1990 کی دہائی میں بہترین آسٹریلین بلے بازوں میں ہوتا تھا، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کرکٹ مصبر اور کوچ کی حیثیت سے کھیل سے وابستہ تھے، پاکستان سپر لیگ میں انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھائیں تھیں۔

Comments

- Advertisement -