تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پی سی بی مکی آرتھر پر مہربان، نیا عہدہ تخلیق

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سابق کوچ مکی آرتھر پر مہربانیاں جاری ہیں اور ہیڈ کوچ بننے سے معذرت کے بعد پی سی بی نے ان کے لیے نیا عہدہ تخلیق کیا جا رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو دوبارہ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی پیش کش کی تھی تاہم انہوں نے اپنی انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر کے ساتھ اپنی مصروفیات کے باعث فل ٹائم جاب سے انکار کردیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے انہیں بورڈ میں لانے کے لیے ڈائریکٹر کا نیا عہدہ متعارف کراتے ہوئے مکی آرتھر کو قومی ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ہیڈ کوچ کا عہدہ ہی ختم کر دیا جائے گی۔ اور قومی ٹیم اسسٹنٹ کوچز کے ساتھ کھیل کو بہتر بنانے کے گُر سیکھے گی۔ ٹیم ڈائریکٹر کی پوسٹ متعارف ہوگی جس پر مکی آرتھر کا نام جگمگائے گا۔ ڈاربی شائر کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے وہ انگلش کاؤنٹی سیزن کے دوران دستیاب نہیں ہوں گے۔

مکی آرتھر ٹیم ڈائریکٹر کی حیثیت سے تمام معاملات دیکھیں گے اور انھوں نے اپنی ٹیم کے نام پی سی بی کو ارسال کر دیے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کا ہیڈ کوچ کوئی نہیں ہوگا جب کہ مکی آرتھر ٹیم ڈائریکٹر کی حیثیت سے تمام معاملات دیکھیں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بریڈ برن اسسٹنٹ کوچ کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ سابق کیوی کرکٹر فیلڈنگ کوچ بھی رہ چکے اور وہ پاکستان میں ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچ کے طور پر بھی کام کرتے رہے ہیں جب کہ ریحان الحق ٹیم منیجر ہوں گے۔

امکان ہے کہ جس سیریز میں بھی آرتھر کی ڈاربی شائر کے ساتھ مصروفیات آڑے آئیں ان کا ویڈیو کال پر ٹیم کے ساتھ رابطہ ہوگا، اس دوران معاون اسٹاف میدان میں ذمہ داریاں سنبھالے گا۔

ذرائع کے مطابق اپریل میں انگلش سیزن شروع ہوجائے گا۔ اس لیے نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز میں مکی آرتھر آن لائن کوچنگ کریں گے۔ جولائی میں سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز، پاکستان اور افغانستان کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی ویڈیو کال پر ہی رابطہ ہوگا۔ رواں سال بھارت میں ورلڈ کپ کے دوران ان کا ساتھ میسر ہوگا۔ آئندہ سال امریکا میں ورلڈ کپ سمیت بیشتر موقع پر بھی وہ ویڈیو کال سے کام چلائیں گے۔

کئی ملکی اور غیر ملکی کوچز کا آپشن ہونے کے باوجود پی سی بی کی جانب سے مکی آرتھر کو پارٹ ٹائم ملازمت میں فل ٹائم اختیارات دینے کی سوچ پر حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -